ڈاکٹر نیاز احمد کو قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعینات کرنے کی سمری ارسال
- July 5, 2022 11:45 pm PST
لاہور: آمنہ مسعود
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو تین مہینے کے لیے قائمقام وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، محکمہ قانون کی جانب سے سمری کی توثیق ہونے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈاکٹر نیاز احمد کو وائس چانسلر کا چارج دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سمری میں یہ لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر نیاز احمد کو وائس چانسلر کا چارج سونپا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد گورنر وائس چانسلر تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔