تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا
- September 26, 2017 10:39 pm PST
سکھر
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے مطابق سائنس گروپ میں سکھر، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور خیرپور اضلاع کے 47 ہزار920طلباء و طالبات نے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرائے تھے۔
جن میں سے 33ہزار664طلباء اور 14 ہزار 256طالبات نے امتحان دیا، جبکہ 172 طلباء وطالبات غیر حاضر رہے۔25ہزار 546 طلباء اور12ہزار 192 طلبات پانچوں مضامین میں پاس ہوئے۔
پانچ ہزار 985 طلباء وطالبات ایک مضمون، 2 ہزار713 دو مضامین، 1023 تین مضامین،267 چار مضامین اور 150 طلباء وطالبات پانچوں مضامین میں فیل قرار پائے۔
ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ میں 2ہزار 569 طلباء وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا۔ 2ہزار 276 طلباء اور 293 طالبات امتحان دیا، جبکہ 97 طلباء وطالبات امتحان نہیں دیا۔پانچوں مضامین میں1252 طلباء اور 205 طالبات پاس قرارپائے۔ 738 ایک مضمون، 197 دو، 75 تین، 43 چار اور 10 طلباء و طالبات جنرل گروپ کے پانچوں مضامین میں فیل قرار پائے۔
نتائج کی تفصیلات سکھر تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔