سندھ لاء کالج حیدر آباد کا طالبعلم پہلے گرفتار پھر لاپتہ
- October 27, 2017 12:53 pm PST
کراچی
سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے مٹیاری کے رہائشی طالبعلم کی گھگھر پھاٹک کراچی سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری کو نوٹس جاری کرکے 30اکتوبر کو جواب طلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں مٹیاری کے گوٹھ اسحق تگڑ کے رہائشی شاہنواز تگڑ کی جانب سے دائرآئینی درخواست میں کہاگیاتھا کہ اس کابھائی 25سالہ گل شیر تگڑ سندھ لاءکالج حیدرآباد کاطالبعلم ہے۔
تیس جون کو کراچی گیاتھا جہاں گھگھر پھاٹک گلشن حدید کے قریب سے اسے گرفتار کیاگیاتھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
متعلقہ تھانے، رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطوں اوردرخواستوں کے باوجود گل شیر کے بارے میں کوئیکچھ بتانے کو تیار نہیں۔ درخواست گذار نے استدعا کی کہ اس کے بھائی کوبازیاب کرایاجائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکرکے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 30 اکتوبر کو جواب طلب کرلیاہے۔