پاکستان میں‌ سکول طلباء کی مانیٹرنگ کیلئے سمارٹ بیگ متعارف

  • February 12, 2019 11:57 am PST
taleemizavia single page

ٹنڈو جام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے اسکولوں کے بچوں کیلیے اسمارٹ بیگ متعارف کروا دیا۔

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں ماسٹر ڈگری سال آخرکے طالب علم راحیل سرور نے ایک ایسا سرکٹ تیار کیا ہے جوطلبا کے بیگ میں لگانے سے ان کی لوکیشن، اسکول میں گرمی اور نصاب سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا، اسمارٹ بیگ سرکٹ والدین کے اسمارٹ فون سے منسلک ہو گا جس کے ذریعے بچے کی ہر نقل و حرکت موبائل فون کے ذریعے مل سکے گی۔

راحیل سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات کے پیش نظر اس قسم کا اسمارٹ بیگ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین باآسانی بچے کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، انھوں نے بتایا کہ یہ پہلی ایسی ڈیوائس ہوگی جس سے اسکول میں درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ بچے کے ٹائم ٹیبل، کتابوں کی سیٹنگ سے متعلق والدین کو آگاہی ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *