پاکستان میں مڈل جماعتوں کے یکساں نصاب کا نیا مسودہ جاری
- December 12, 2021 1:47 pm PST
اسلام آباد، آمنہ مسعود
سنگل نیشنل کریکولم کی نگرانی میں پرائمری جماعتوں کے بعد اب مڈل کی جماعتوں کے لیے بھی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت یکساں نصاب تیار کر لیا گیا ہے اور اس نئے نصاب کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے
تفصیلات کےمطابق آئندہ سال سے چھٹی، ساتویں ،آٹھویں جماعت کیلئےسنگل نیشنل کریکولم کانفاذ ہوگا. نئے نصاب کےتیار شدہ مسودے پر نیشنل کریکولم کونسل نےتجاویز مانگی ہیں، کونسل نےمڈل جماعتوں کے لئے یکساں نصاب کا مسودہ ویب سائٹ پراپ لوڈکردیا۔
کونسل نے 20 دسمبر تک طلباء، اساتذہ اور ماہرین کو اپنی آراء جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ کونسل نےہرجماعت کےمضمون کےیکساں نصاب کامسودہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام صوبوں میں نئی کتابیں تیار کی جائیں گی۔ مڈل جماعتوں کے لیے یکساں نصاب کےاردو، انگریزی، ریاضی، جنرل سائنس، اسلامیات، سوشل اسٹڈیز، تاریخ جغرافیہ کے مضامین پر مشتمل مسودے جاری کیے گئے ہیں
طلباء، اساتذہ ،ماہرین کو آراء دینے کے لئےکونسل کی ویب سائٹ پررجسٹریشن کراناہوگی،ماہرین سے آراء کےبعدنیشنل کریکولم کونسل یکساں نصاب کانوٹی فکیشن جاری کرے گا،یکساں نصاب آئندہ برس سے تمام سکولوں میں لاگو ہوگا۔