سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلوں کا شیڈول جاری
- May 24, 2018 12:46 pm PST
کراچی
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم ایس ، پی ایچ ڈی اور بی ایس پروگرامز میں داخلے برائے موسم گرام2018شروع ہوگئے ہیں۔
یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انوائرنمنٹل سائنسز اورایجوکیشن میں ایم ایس میں دیے جا رہے ہیں۔
جبکہ کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جائیں گے۔داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارمز سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جمع کرایا جاسکتا ہے۔
جبکہ داخلہ فارمز سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس میں کام کے اوقات کارمیں (پیر تا جمع) ، صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ایڈمشن ڈیسک میں آن لائن پر کئے جاسکتے ہیں۔