محکمہ تعلیم میرپورخاص کا کروڑپتی کلرک عدالت سے گرفتار

  • September 28, 2017 9:56 pm PST
taleemizavia single page

حیدرآباد

حیدر آباد میں محکمہ تعلیم میر پور خاص کے کروڑ پتی کلرک کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ،سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے ملزم بچو مل کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

محکمہ تعلیم میرپورخاص کا کلرک بچو مل عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بنچ میں پیش ہوا۔

عدالت نے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور بچو مل کو کمرہ عدالت میں نیب کے انکوائری افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

کلرک بچو مل کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن نہیں کی دودھ بیچ کر پیسے بنائے ہیں ۔

جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ اگر دودھ بیچنے سے اتنی ملکیت بنتی تو آج سندھ میں کوئی غریب نہیں ہوتا۔ نیب نے رواں سال مارچ میں حیدرآباد میں بچو مل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور گھر سے ساڑھے 28 کروڑ روپےکی پراپرٹی کی دستاویزات اور پرائز بانڈز برآمد کیے تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *