سٹی سکول، بیکن ہاؤس کے تمام کیمپسز کی رجسٹریشن معطل

  • November 15, 2018 12:52 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: صفدر رضوی

محکمہ سکولز ایجوکیشن سندھ نے سکولوں کی جانب سے اضافی وصول شدہ فیسوں کی واپسی نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔

سندھ کے نجی سکولوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ بچوں سے وصول کی گئی اضافی فیسیں رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائیں گے لیکن سکولز انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم کی پرواہ نہیں کی گئی جس پر ان سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔

رجسٹریشن معطلی کا مراسلہ ڈائیریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیویشنز سندھ کی انسپکشن ٹیموں کی جانب سے دوروں کے بعد جاری کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے تین ستمبر اور سپریم کورٹ کے یکم اکتوبر 2018ء کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد سٹی سکولز اور بیکن ہاؤس کے کیمپسز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں بیکن ہاؤس کے 40 جبکہ سٹی سکول کے 42 کیمپسز کام کر رہے ہیں جن کی جانب سے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی گئی ہے۔

محکمہ نے سمارٹ سکولز کے تمام کیمپسز کو سات دن کی مہلت دی ہے کہ وہ بچوں سے وصول کی گئی اضافی فیسیں واپس کریں۔
محکمہ نے سندھ کے دیگر پرائیویٹ سکولز جن میں جنریشن سکول، نکسر کلفٹن، ہیپی ہومز، فاؤنڈیشن سکول، پی ای سی ایچ ایس سکول، کوفوبل، لنکس سکول، سینٹ گرو گری سکولز شامل ہیں۔

محکمہ کی جانب سے مذکورہ سکولوں میں 23 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے اگر مذکورہ سکولز بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ان کی بھی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *