شفا تمعیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں اساتذہ و ملازمین کی نوکریاں
- August 27, 2017 2:20 pm PST
اسلام آباد
شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد نے اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے ملک بھر سے بہترین اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری میں نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیکلٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، لیکچررز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
یونیورسٹی کی اس فیکلٹی کے ڈین کے پرسنل سیکرٹری، سیکرٹری سپیشل کی اسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اُمیدوار اپنی درخواستیں 11 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ نوکریوں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔