پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا الزام

  • May 10, 2018 2:05 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری پر جعلی ڈگری کے الزام کے حوالے سے دائر درخواست الیکشن کمیشن کے رو برو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

درخواست گزار عطاء محمد چانہیو کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ نے عدالت میں موقف اخیتار کیا کہ شازیہ مری نے لیاری کی شازیہ نامی لڑکی کے نام پر جاری ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی۔ عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کے رو برو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری کی ڈگری کے معاملے پر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا لیکن اسے سنایا نہیں گیا جس پر درخواست پر از سر نو سماعت ہورہی ہے۔

شازیہ مری این اے 235 سے پاکستان پیپلز پارٹی سے ایم این اے منتخب ہوئی ہیں۔ شازیہ مری 2002ء میں سندھ اسمبلی سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں اور وہ صوبائی وزیر بجلی و توانائی کے عہدے پر تعینات رہیں۔ شازیہ مری کی والدہ بھی سندھ اسمبلی میں ایم پی اے رہی ہیں جبکہ ان کے دادا حاجی علی محمد مری تقسیم ہند سے پہلے برطانوی راج میں سندھ کی لیجیسلیٹو اسمبلی کے ممبر تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *