شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری

  • March 5, 2018 1:15 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر قاضی خالد علی کی زیرصدارت سنڈیکیٹ کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممبر پلاننگ اینڈ آپریشن پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، حکومت سندھ کے محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری بابر قدیر، محکمہ یونیورسٹیز و بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد معین الدین، پروفیسر ڈاکٹر شمیم ہاشمی، اسسٹنٹ پروفیسر طارق علی، لیکچرر محمد فہیم پنہور، رجسٹرار پروفیسر شرف علی شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن عسکری اور ڈائریکٹر فنانس عامر بشیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کا بجٹ برائے 2018-19اور ضمنی بجٹ برائے جولائی تا دسمبر 2017کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے نارتھٹیٹین یونیورسٹی برطانیہ سے یونیورسٹی کے معاہدہ کی بھی منظوری دی اور باہمی تعاون کے معاہدہ کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کے لئے گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ممتاز احمد، ممبر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد حسین سید کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ستمبر 2018سے معاہدہ پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اجلاس نے وفاقی حکومت کی جانب سے 758ملین روپے کی منظوری کو بھی سراہا اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، مشیر منصوبہ بندی و ترقیات سرتاج عزیز اوروفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات شعیب احمد صدیقی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار نازیہ یاسین کی ملازمت کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس نے پروفیسر ڈاکٹر اویس شیخ کو شعبہ قانون کا چیئرمین مقرر کیا۔ اجلاس نے یونیورسٹی کے 5سال مکمل ہونے پر تمام ملازمین و اساتذہ کرام اور وائس چانسلر کی دن رات محنت کر کے یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازی طور پر دینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس نے وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا جس میں قاضی خالد علی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایک قرارداد کے ذریعے قاضی خالد علی کی اعلیٰ خدمات پر ان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی اپیل کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *