پنجاب: 42 ہزار سکولز اساتذہ کی ترقیاں روک دی گئیں
- January 26, 2019 10:21 pm PST
ملتان: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں تعینات 42 ہزار اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز روک دیے ہیں اور ان اساتذہ کی تفصیلات محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کر دی گئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے اساتذہ کی ترقیاں زیر غور ہیں جن کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے.
16 ویں گریڈ کے 35 ہزار اساتذہ اگلے گریڈ میں ترقیوں کے منتظر ہیں جبکہ 17 ویں گریڈ کے 7 ہزار اساتذہ اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں.
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز سالانہ کارکردگی رپورٹ سے بھی مشروط ہیں.