پنجاب: سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی تنخواہ سے 25 ہزار روپے کٹوتی

  • August 21, 2018 11:16 am PST
taleemizavia single page

ملتان: جواد احمد

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ماہانہ 25 ہزار روپے تک کٹوتی شروع کر دی گئِ ہے۔ 2002ء اور 2005ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کٹوتیاں کی جارہی ہیں۔

پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتیاں اے جی آفس کی جانب سے ری فکس کے نام پر کی جارہی ہیں۔ مشرف دور میں2002ء میں اور 2005ء میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے کالجوں میں لیکچررز بھرتی کیے گئے تھے جنہیں 2009ء میں ریگولر کر دیا گیا۔ مستقل ہونے والے اساتذہ نے اپنی پے پروٹیکش کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر 2013ء میں عدالت نے حکم جاری کیا کہ مذکورہ اساتذہ کی پے پروٹیکشن کو پروٹیکٹ کر دیا گیا ہے۔

اور مذکورہ اساتذہ کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔

تاہم عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے اب اے جی آفس نے مذکورہ اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی ہے اور رواں مہینے کی تنخواہ سے ہی ری فکس کے نام پر یہ کٹوتیاں شروع کر دی ہیں ۔

صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر توصیف صادق نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئِے بتایا ہے کہ تنخواہوں سے کٹوتی عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں سے کٹوتیوں پر احتجاج کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ صوبے کے آٹھ ہزار سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں اے جی آفس نے کاٹنا شروع کر دی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *