صادق پبلک سکول بہاولپور میں داخلوں کا اعلان
- January 1, 2017 1:38 pm PST
بہاولپور/سٹاف رپورٹر
صادق پبلک سکول بہاولپور نے کے زیرو، کے ون، ششم، نہم، او لیول میں داخلوں کے لیے اُمیدواروں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان جماعتوں میں داخلوں کے لیے تحریری امتحان چوبیس فروری کو لیا جائے گا۔
جبکہ اُمیدواروں کے انٹرویوز پچیس فروری، ستائیس اور اٹھائیس فروری کو ہوں گے۔ صادق پبلک سکول کے پرنسپل کے مطابق داخلوں کے خواہشمند اُمیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اور داخلوں کی مزید تفصیلات سکول کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔