قائد اعظم یونیورسٹی نے انٹریونیورسٹیز فلم اینڈ ڈرامہ فیسٹیول جیت لیا
- November 24, 2016 12:12 pm PST
اسلام آباد
قائد اعظم یونیورسٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں منعقدہ فلم اینڈ ڈرامہ فیسٹیول جیت لیا ہے نمل میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے قائدین ڈرامیٹک کلب نے ننگ کھیل پیش کیا۔ ان مقابلوں میں قائد اعظم یونیورسٹی نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز جیتے ہیں۔
بیسٹ ایکڑیس کا ایوارڈ ڈیپارٹمنٹ آف الیکڑونکس کی ماریہ زینب، بیسٹ سکرپٹ کا ایوارڈ شعبہ تاریخ کے محمد علی فاروقی، بیسٹ ہدایتکار کا ایوارڈ بھی محمد علی فاروقی نے حاصل کیا۔
مزید براں سدرا سرفراز، کاشون لیزا، سیدہ عبیرہ حامد، گوہر ایوب کو بھی بہترین پرفارمنس پر انعام دیے گئے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے یونیورسٹی کے طلباء کی بہترین پرفارمنس کو سراہا اور ایوارڈز جیتنے کے بعد کلب کی ٹیم نے وائس چانسلر سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر انچارج قائدین ڈرامیٹک کلب ڈاکٹر ثروت جہاں بھی موجود تھیں۔