قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء کے اسکالر شپ فنڈز میں دگنا اضافہ
- November 15, 2019 9:57 am PST
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کی پادداشت کے مطابق ، قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن نے زیر تعلیم ضرورت مند طلباء کے لئے ایلومنائی اسکالر شپ میں دگنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
یہ فیصلہ اسلام آباد کلب میں منعقدہ کیو اے یو ایلومنائی ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی اجلاس کے دوران کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیو اے سکالرشپ آفس کی تازہ ترین معلومات کے مطابق 5.5 ملین روپے کی خطیر رقم اسکالرشپ ایوارڈ کے لئے ایسوسی ایشن کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعہ دی گئی ہے اور 1.5 ملین روپے براہ راست عطیہ کیا گیا ہے جو کہ ضرورت مند طلبہ کی یونیورسٹی فیس اور ہاسٹل واجبات ادائیگی وغیرہ کے لیے مدد کی مد میں استعمال کیے گئے ہیں.
اگلے مرحلے کے میں سابقہ قائدین و سینئر ممبروں کے تعاون سے ، اس رقم کو دگنا کردیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ کیو اے ایلومنائ ایسوسی ایشن کی کاوشوں اور سہولت کی وجہ سے کیو اے انتظامیہ اور پاکستان بیت المال کے مابین باضابطہ مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے اور اس معاہدے کے نتیجے میں ، QAU اسلام آباد میں اب تک 1500 سے زائد طلباء کو اسکالرشپس سے نوازا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران ، یونیورسٹی کی درخواست پر پر ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی سنٹرل لائبریری میں QAU کے جسمانی طور پر معذور خصوصی طلباء کے لیے سپیشل سہولت سینٹر کے قیام کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کیو اے یو ایلومنائی ایسوسی ایشن سن 2000 سے قائم ہونے کے بعد گذشتہ دو دہائیوں سے یونیورسٹی سے باضابطہ درخواستیں وصول کر رہی ہے، جس میں طلباء کی نوکریاں ، انٹرن شپ و نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرکے انڈسٹری اور مارکیٹ میں قائدین طلباء کو مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے.
Please adjust them on a reasonable posts also , the persons who were working in govt sector and was terminated during the change of government now current government must give them a chance to work, because they are jobless now a days.
Excellent