پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کے ڈیوٹی اوقات مقرر کر دیے گئے
- January 11, 2017 4:33 pm PST
لاہور/سٹاف رپورٹر
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر لیاقت علی نے نوٹیکفیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چار بجے تک اپنے دفاتر میں حاضر رہیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کی ہدایات پر اساتذہ کے ڈیوٹی اوقات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔
یونیورسٹی نے یہ نوٹیفکیشن دوہزار تیرہ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے ڈیوٹی اوقات مقرر کیے گئے تھے۔
رجسٹرار نے اس مراسلہ میں کہا ہے کہ اساتذہ صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چار بجے تک ڈیوٹیاں دیں گے اور وہ اس دوران یونیورسٹی میں ہی موجود رہیں گے۔ ڈیوٹی کے دوران دوپہر ایک بجے آدھے گھنٹہ کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے روز یہ وقفہ ایک بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوگا۔
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن کا اطلاق یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ سٹاف پر بھی ہوگا۔