پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں وائس چانسلر مخالف گروپ کی جیت
- June 24, 2021 5:01 pm PST
لاہور، جواد احمد
پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں اساتذہ کہ چار نشستوں پر وائس چانسلر مخالف گروپ نے تین نشستیں جیت لی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر رفیع اللہ نے 77 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ سنڈیکیٹ الیکشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی نشست پر کورپس فرنٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
الیکشن نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر سردار اصغر اقبال نے 91 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار ڈاکٹر ظہیر شفیق بے 47 ووٹ حاصل کیے ہیں
الیکشن میں اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے سب سے زیادہ 148 ووٹ لے کر مد مقابل امیدوار کو شکست دی ہے۔
سنڈیکیٹ الیکشن میں لیکچرار کی نشست پر سائرہ رمضان 98 ووٹوں کے ساتھ جیت گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر اور رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کی نگرانی میں کرائے گئے۔