پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل الیکشن، 200 ووٹرز چھٹی پر

  • January 29, 2018 12:16 pm PST
taleemizavia single page

لاہور:آمنہ مسعود

پنجاب یونیورسٹی میں آج سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کے الیکشن ہورہے ہیں، سنڈیکیٹ میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرر کی نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے جبکہ اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی دو دو نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے۔

اکیڈمک کونسل میں لیکچررز کی تین نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے۔

Election

سنڈٰیکیٹ الیکشن میں پروفیسرز کی نشست پر 64 اساتذہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر 57 اساتذہ، اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر 315 اساتذہ اور لیکچرر کی نشست پر 187 اساتذہ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس الیکشن میں اساتذہ کے چار گروپس کے مابین مقابلہ ہورہا ہے۔

الیکشن میں ٹیچرز فرنٹ فاؤنڈر، ٹیچرز فرنٹ، اکیڈمک فورم اور ایف ایس ایف کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔

یونیورسٹی میں ووٹرز لسٹ میں اساتذہ کی تعداد 800 سے زائد ہے جبکہ دو سو اساتذہ چھٹیوں پر ہیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صرف وہی اساتذہ ووٹ ڈالنے کے اہل تصور کیے جائیں گے جو یونیورسٹی میں حاضر ہوں گے، بیرون ملک چھٹی پر جانے والے اساتذہ یہ حق استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ووٹرز کی چھٹی ہونے پر کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا گیا۔

سنڈیکیٹ میں پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر شاہد غازی، ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر خالد محمود ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر عصمت اللہ، ڈاکٹر محمد خلیل کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر جاوید سمیع، افتخار احمد تارڑ، نعیم اللہ خان اور ڈاکٹر عثمان اعوان جبکہ لیکچرر کی نشست پر شمائلہ گل، ڈاکٹر یومنا صدف، عبد الماجد رانا اور دایاب گیلانی حصہ لے رہے ہیں۔ سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کے الیکشن کا انعقاد بیک وقت ہو رہا ہے۔

Syndicate

اکیڈمک کونسل میں لیکچرر کی نشست پر غلام نبی، ڈاکٹر ماجد مجید اکبر، ڈاکٹر مقبول احمد اعوان، ڈاکٹر محمد عمران دین، ڈاکٹر محمد اسلام، محمد ثناء اللہ جبکہ خواتین لیکچرر کی نشست پر ماریہ فائق جاوید، ڈاکٹر سائیکا اشتیاق، ڈاکٹر یومنا صدف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اکیڈمک کونسل میں اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر نعیم اللہ خان، خالد محمود، ملک فیاض حسین فردوسی، ڈاکٹر شنوار وسیم علی جبکہ خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر نجم سحر اشرف، صدیقہ ریاض خان اور سونیا عمر کے مابین مقابلہ ہورہا ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکتر جاوید اشرف اعوان، ڈاکٹر شکیل احمد، خواتین کی نشست پر ڈاکٹر عابدہ لطیف، ڈاکٹر عاصمہ قادری اور ڈاکٹر صائمہ صدف حصہ لے رہے ہیں۔اکیڈمک کونسل اور سنڈیکیٹ کی نشستوں پر تین تین سال کی مدت کے لیے اساتذہ کو منتخب کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *