پنجاب یونیورسٹی کے 10 ہاسٹلوں کے وارڈنز اور سپریٹنڈنٹ تبدیل

  • May 26, 2017 2:33 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی کے لڑکے اور لڑکیوں کے ہاسٹلز میں وارڈنز اور سپریٹنڈنٹس کی تبدیلی کے بعد نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر1 میں سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد مُنیر کو وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔ ہاسٹل نمبر3 میں ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الناصر خالد، ہاسٹل نمبر7 میں ڈیپارٹمنٹ آف زاولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی کو وارڈن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر1 میں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد فاروق کو سپریٹنڈنٹ، خالد بن ولید ہال میں کالج آف فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش، ہاسٹل نمبر19 میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور کو سپریٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر3 میں ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کی اسسٹنٹ پروفیسر انیقہ بشیر سپریٹنڈنٹ، گرلز ہاسٹل نمبر 9 میں انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ارم گل جبکہ ہاسٹل نمبر 11 میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹٰیکنالوجی کی لیکچرر صدیقہ ریاض خان کو سپریٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مذکورہ اساتذہ کی تقرریاں دو سال تک کے لیے کی گئی ہیں جن کی بعد میں پرفارمنس کی بنیاد پر توسیع کی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *