پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں150غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر، حساس ادارے کی رپورٹ

  • January 12, 2017 7:16 pm PST
taleemizavia single page

سجاد کاظمی

پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں لڑکوں کے ہاسٹلز میں ایک سو پچاس سے زائد غیر متعلقہ افراد کے رہائش اختیار کرنے کا انکشاف ہوا۔ یہ انکشاف حساس ادارے کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

اس رپورٹ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیز کے ہاسٹلز وارڈن اور سپرٹینڈنٹ نے غیر قانونی طورپر رہائش افراد سے متعلق وائس چانسلر کو باقاعدہ اطلاعات دے دیں ہیں۔

حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مختلف ہاسٹلز کے وارڈن اور سپریٹنڈنٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ظفر معین کو غیر متعلقہ افراد کے رہائش اختیار کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

سوموار کے روز اجلاس میں شیخ زید اسلامک سنٹر کے پروفیسر حماد لکھوی نے میٹنگ میں طلبہ تنظیموں کو فری ہینڈ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین نصر کی آئی جے ٹی سے ڈیل کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے16ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد رہائش اختیار کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق150سے زائد غیر متعلقہ افراد رہائش اختیار کرچکے ہیں ان میں سے بیشتر افراد کو مشکو ک بتایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کو ہاسٹلز اور دیگر معاملات میں فری ہینڈ دینے سے فرقہ واریت کے تصادم کا بھی خطرہ ہے۔


sajjad kazmi

سجاد کاظمی سینئر ایجوکیشن رپورٹر ہیں وہ دس سال سے تعلیم پر تحقیقاتی رپورٹنگ رہے ہیں وہ روزنامہ دُنیا کے بھی نامہ نگار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *