پنجاب یونیورسٹی: بی اے/ بی ایس سی داخلوں کی تاریخ میں توسیع

  • September 29, 2017 11:42 am PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 4اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے کمپوزٹ کی سنگل فیس 4 ہزار 400 روپے، بی ایس سی کمپوزٹ کی سنگل فیس 5 ہزار 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بی اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کی سنگل فیس 3 ہزار 910 روپے جبکہ بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کی سنگل فیس 4 ہزار 510 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شعبہ امتحانات کے مطاق بی اے بی ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو اور کمپوزٹ کے ضمنی امتحانات دو ہزار سترہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *