پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی امتحان 2018ء کے پوزیشن ہولڈرز
- September 9, 2018 3:54 pm PST
لاہور: آمنہ مسعود
پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء کے پوزیشن ہولڈرز کے نام تعلیمی زاویہ نے حاصل کر لیے ہیں۔
گورنمنٹ سرور شہید ڈگری کالج گوجر خان کے طالبعلم محمد عمر علی رولنمبر020520 نے 712 نمبرز حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی بی ایس سی کی سدرہ خان رولنمبر 067239 نے 711 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج آف کامرس ظفروال روڈ شیخوپورہ کی بی ایس سی کی رخسانہ نذیر رولنمبر 083714 نے 699 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
تھہ جند کی پرائیویٹ طالبہ صائمہ جبین رولنمبر 010423 نے بی اے میں 666 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ لاہور شاہدرہ کی شازمہ رحمان رولنمبر 039188 نے 646 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شیخوپورہ کی زینت بتول رولنمبر 064009 نے 642 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
بی اے بی ایس سی کی چھ پوزیشنز میں سے پانچ پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل نیو کیمپس میں منعقد کرے گا جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر طلباء میں انعامات تقسیم کریں گے۔