پنجاب یونیورسٹی: بی ایس سی میں نوشابہ ظفر، بی اے میں طوبیٰ افضل نے ٹاپ کر لیا

    July 30, 2019 12:53 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019ء کے پوزیشن ہولڈرز کے نام تعلیمی زاویہ نے حاصل کر لیے ہیں۔
تعلیمی زاویہ کو دستیاب پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی بے اے بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز ہر بازی لے گئیں۔

بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ کی 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے تحت ان امتحانات میں بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد کی 631 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ بی اے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح 10:30 پر الرازی ہال میں منعقد ہو گی۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ دوسری پوزیشن پر 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔