پنجاب یونیورسٹی: بی اے/ بی ایس سی کے نتائج کا شیڈول جاری

  • September 5, 2017 10:31 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2017ء کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ان نتائج کا اعلان 7 ستمبر کو کرے گی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے تحت بی اے بی ایس سی کمپوزٹ امتحانات 2017ء بی اے بی ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے طلباء کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ ہی کیا جائے گا۔

یونیورسٹی تاریخ میں پہلی بار بی کام پارٹ ون اور بی کام پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان بھی ایک ساتھ ہی کرے گی۔

کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد مُنیر کا کہنا ہے ک نیو کیمپس میں 7 ستمبر کو اس حوالے سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرے گی اور اس تقریب میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز لینے والے طلباء کو کیش پرائز بھی دیے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق ان نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی جائیں گی۔


  1. یونیورسٹیز اپنی ہی یونیورسٹی کے کم از کم پوزیشن ہولڈرز کیلیے مفت تعلیم کا اعلان ہی کر دیں مگر مجھے یقین ہے یہ ایسا کوئی اچھا قدم نہیں اٹھائیں گی..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *