پنجاب تیانجن یونیورسٹی میں اساتذہ،ملازمین کی بھرتیوں کا اعلان

  • March 24, 2018 12:34 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

صوبائی دار الحکومت لاہور میں نئی قائم ہونے والی پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں آٹو موبائل انجیںئرنگ، سول انجیںئرنگ، فیشن ڈیزائننگ اور آرکیٹیکچر کے مضامین کے لیے اسسٹنٹ پروفیسر (کنٹریکٹ) پر بھرتی کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

فیشن ڈیزائن، انگریزی کے لیے لیکچرر کی اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آرکیٹیکچر، فیشن ڈیزائن کیلئے لیب ٹیکنالوجسٹ، انسٹرکٹر چائنیز لینگوئج، انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن، ہاسٹل وارڈن اور سیکورٹی سُپر وائزر کی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں مذکورہ اسامیوں کے لیے درخواستیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مارچ مقرر کی گئی ہے، اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *