پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ: نصاب پر تنقید کے بعد نئے کتابچہ کی اشاعت

  • August 24, 2017 11:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی کرم اللہ وجہہ، اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبری رضی اللہ عنہ، جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مسجد کی تعظیم، نظریہ پاکستان، قومی پرچم اور فوج سے متعلق مواد پر سکولوں کے بچوں کو پڑھانے کے لیے اضافی کتابچہ شائع کر دیا ہے۔

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولز کے بچوں کی نصابی کتب کے ساتھ اضافی کتابچہ پڑھانے کے لیے شائع کر دیا ہے۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے یہ اضافی کتابچہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی مضمون شامل کیا گیا۔ اس کتابچے میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت مبارکہ پر بھی مبنی مواد شائع کیا گیا ہے۔

اس کتابچے میں نظریہ پاکستان، دفاع اور پاک فوج سے متعلق خصوصی اسباق شامل کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق آئندہ ہفتے تک یہ کتابچہ پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں تک پہنچا دیا جائے گا۔

بورڈ نے اساتذہ کو پاپند بنایا گیا ہے کہ وہ تمام کلاسز کے بچوں کو یہ کتابچہ لازمی طور پر پڑھائیں۔

واضح رہے کہ چار روز قبل صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نصابی کتب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم خصوصی اسباق پر مبنی کتابچہ شائع کیا جائے گا جو نصابی کتب کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی نگرانی میں یہ کتابچہ تمام سرکاری سکولز میں زیر تعلیم بچوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس کتابچے کو انگریزی و اُردو میں لکھا گیا ہے۔


  1. Dandy bhi aur Ganda bhee. We protest against this stupidity and Islam dushmnee. Govt stop these foolish behavior. There should be one book covering Islamic as well as today’s needs.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *