پنجاب: دس ہزار ایجوکیٹرز کو بی ایڈ ڈگری پر آخری وارننگ جاری
- August 23, 2017 11:00 pm PST
راولپنڈی
محکمہ سکولز ایجوکیشن کی دس ہزار ایجوکیٹرز کو آخری وارننگ دے دی گئی ہے۔ محکمہ نے دو سال میں بی ایڈ کی ڈگریاں نہ کرنے والے ایجوکیٹرز کو نوکریوں سے نکالنے کا عندیہ دے دیا گیا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے دو ہزار بارہ میں لاہور سمیت صوبے بھر میں 27 ہزار ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا گیا تھا اور ان بھرتیوں میں دس ہزار سے زائد ایجوکیٹرز کو اس شرط پر بھرتی کیا گیا تھا کہ وہ بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سند محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جمع کرائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ایجوکیٹرز نے تاحال بی ایڈ کی ڈگری مکمل نہیں کی جس بناء پر انہیں آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے وارننگ جاری کی ہے کہ وہ دو سال میں اپنی بی ایڈ کی ڈگری مکمل کریں اگر مقررہ وقت تک ڈگریاں جمع نہ کرائی گئیں تو اُنہیں نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کی شرط کے مطابق صرف ایجوکیٹرز کے پاس بی ایڈ کی ڈگری ہونا لازمی ہے اور اب ان ایجوکیٹرز کو اپنی نوکریاں بچانے کے لیے یہ ڈگری مکمل کرنا ہوگی۔
محکمہ 2019ء کے بعد ڈگریاں نہ کرنے والے ایجوکیٹرز کو فارغ کر دے گا۔