پنجاب: کمشنرز سے چیئرمین تعلیمی بورڈز کا چارج واپس لے لیا گیا

  • November 6, 2018 9:52 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد: حکومت پنجاب نے صوبے کے چار اضلاع کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کمشنرز کو ہٹا دیا گیا ہے اور ان سے چارج واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے.

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر سات تعلیمی بورڈز میں‌ عارضی طور پر چیئرمین کی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں.

پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ویمن بہاولپور مسز نزہت نزیل کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے. پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ مظفر علی ضیاء کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد کو گجرانوالہ بورڈ، سیکرٹری کستورا جی شاد کو ملتان تعلیمی بورڈ، سیکرٹری ڈاکٹر محمد تنویر ظفر کو راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے.

پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ویمن سرگودھا ڈاکٹر کوثر رئیس کو چیئرمین سرگودھا بورڈ، سیکرٹری ذوالفقار علی ثاقب کو ساہیوال تعلیمی بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے.

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو چار مہینوں کے لیے عارضی طور پر چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے اور مستقل چیئرمین کی تقرری تک یہ افسران بطور چیئرمین اضافی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.