پنجاب: 52 ہزار سکولز کیلئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ جاری

  • April 4, 2018 2:43 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب حکومت کے محکمہ فنانس کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع کے سرکاری سکولوں کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری سکولوں کو یہ بجٹ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی سال 2018-2017ء کے تعلیمی سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ فنڈز صوبے کے پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی سکولز اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے لیے مختص ہیں۔ پنجاب حکومت نے یہ بجٹ 28 ہزار 679 لڑکوں کے سکولز اور 24 ہزار 262 لڑکیوں کے سکولز کو دیا گیا ہے جن کی مجموعی تعداد 52 ہزار 231 ہے۔

تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے اٹک کیلئے 7 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 464 روپے، بہاولنگر کیلئے 12 کروڑ 49 لاکھ 53 ہزار 450 روپے، بہاولپور کیلئے 9 کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 183 روپے، بھکر کیلئے 7 کروڑ 31 لاکھ 51 ہزار 544 روپے، چکوال کیلئے 5 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار 442 روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ضلع چینیوٹ کیلئے 5 کروڑ 32 لاکھ 72 ہزار 734 روپے، ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے 10 کروڑ 57 ہزار 449 روپے، فیصل آباد کیلئے 24 کروڑ 48 لاکھ 86 ہزار 425 روپے، گجرانوالہ 12 کیلئے کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار 496 روپے، ضلع گجرات 9 کیلئے کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار 504 روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ضلع حافظ آباد کیلئے 4 کروڑ 54 لاکھ 37 ہزار 299 روپے، ضلع جھنگ کیلئے 10 کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 265 روپے، جہلم کیلئے 4 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 58 روپے، ضلع قصور کیلئے 11 کروڑ 83 لاکھ 34 ہزار 479 روپے، خانیوال 12 کیلئے کروڑ 74 لاکھ 25 ہزار 427 روپے، ضلع خوشاب کیلئے 5 کروڑ 9 لاکھ 26 ہزار 726 روپے سکولوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ضلع لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 16 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 596 روپے، لیہ کیلئے 8 کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 766 روپے، ضلع لودھراں کیلئے 5 کروڑ ایک لاکھ 51 ہزار 621 روپے، منڈی بہاؤ الدین کیلئے 6 کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار 921 روپے، میانوالی کیلئے 6 کروڑ 96 لاکھ 99 ہزار 651 روپے، ملتان کیلئے 11 کروڑ 17 لاکھ 68 ہزار 249 روپے جاری ہوئے ہیں۔

ضلع مظفر گڑھ کیلئے 11 کروڑ 22 لاکھ 57 ہزار 726 روپے، ننکانہ صاحب کیلئے 5 کروڑ 37 لاکھ 77 ہزار 637 روپے، نارووال 7 کیلئے کروڑ 72 لاکھ 38 ہزار 830 روپے، اوکاڑہ 11 کیلئے کروڑ 81 لاکھ 18 ہزار 752 روپے، پاکپتن کیلئے 7 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار 363 روپے، رحیم یار خان 15 کیلئے کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار 236 روپے، راجن پور 5 کیلئے کروڑ 49 لاکھ 69 ہزار 326 روپے جاری ہوئے ہیں۔

ضلع راولپنڈی 11 کیلئے کروڑ 12 لاکھ 55 ہزار 504 روپے، ساہیوال کیلئے 10 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 697 روپے، سرگودھا کیلئے 13 کروڑ 94 لاکھ 2 ہزار 831 روپے، ضلع شیخوپورہ کیلئے 9 کروڑ 51 لاکھ تین ہزار دو روپے، سیالکوٹ کیلئے 11 کروڑ 89 لاکھ 18 ہزار 218 روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے 10 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 450 روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع وہاڑی کے سرکاری سکولوں کیلئے 10 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 450 روپے جاری ہوئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *