پنجاب میں “لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پارک” بنے گا

  • February 4, 2017 12:26 am PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب میں لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اس منصوبے پر دو ارب ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ٹیکنالوجی پارک میں لا ئیو سٹاک انفور میشن مینجمنٹ ، لا ئیو سٹا ک بریڈنگ ، جنیٹکس اینڈ جینو مکس،ڈیزیز کنٹرو ل ، لا ئیو سٹا ک پرا ڈکٹ ڈیو یلوپمنٹ ، لا ئیو سٹا ک انٹر پر ینیو ر شپ ،لا ئیو سٹا ک ایگزی بیشن ، ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر اینڈ ڈسپلے سینٹر اور ہیو من ریسورس ڈیو یلو پمنٹ سیکشن شامل ہو ں گے۔

لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پارک کا مشاورتی اجلاس یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیسلے پاکستان سے سید یاور علی، وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور لائیو سٹاک کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں چار یونیورسٹیوں کی معاونت بھی شامل ہوگا جس میں ویٹر نری یو نیور سٹی کو ایگر ی کلچر یو نیو ر سٹی پشا ور ،ایر ڈ ایگر ی کلچر یو نیو ر سٹی را ول پنڈی، لسبیلہ یو نیورسٹی آف ایگر ی کلچر ، وا ٹر اینڈ میرین سا ئنسز اورسند ھ ایگر یکلچر یو نیورسٹی ٹنڈو جام کا تعا ون شامل ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بتایا کہ اس پارک کا بنیادی مقصد جدید ریسرچ کو لائیو سٹاک کے شعبے میں شامل کرنا ہے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے اور پیدوار میں اضافہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اس منصوبے کی مکمل نگرانی کرے گی۔

سید یاور علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک پاکستان کا بہت بڑا شعبہ ہے اور اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی پارک بنانا انتہائی خوش آئند ہے۔ مشاورتی اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز بھی یونیورسٹی کو جمع کرائیں۔

لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پارک پنجاب کے شہر پتوکی میں قائم کیا جائے گا جہاں پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کیمپس بھی موجود ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *