دو سال بعد پنجاب کے سات تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین تعینات
- July 5, 2019 12:28 am PST
ملتان: ذوالفقار علی
پنجاب حکومت نے بالآخر صوبے کے سات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں مستقل چیئرمین تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تعلیمی بورڈز میں دو سال سے مستقل چیئرمین کے عہدے خالی تھے اور متعلقہ ڈویثرن کے کمشنر کو چیئرمین کے عہدے کے چارج دیے گئے تھے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے دو مرتبہ چیئرمین کے عہدوں پر امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی کیے گئے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں اور 20 ویں گریڈز کے 244 افسران کے چیئرمین کے عہدوں کے لیے انٹرویوز کیے اور امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد ناموں کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطیبہ شاہین کو فیصل آباد بورڈ، ڈاکٹر محمد مظہر سعید کو بہاولپور بورڈ، ڈاکٹر غلام دستگیر کو راولپنڈی بورڈ، شمیم اختر کو ملتان بورڈ، ڈاکٹر طارق محمود کو گوجرانوالہ بورڈ، کشور ناہید رانا کو ڈی جی خان بورڈ اور حافظ محمد شفیق کو ساہیوال بورڈ کا چئیرمین تعینات کردیا گیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔