سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

  • May 10, 2018 5:31 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

حکومت پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری سکولز 17 مئی سے بند ہو جائیں گے۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سرکاری سکولز سترہ مئی سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اطلاق پرائیویٹ سکولز پر بھی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات طے شدہ شیڈول کے برعکس کی جارہی ہیں، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اس سے قبل یکم جون سے چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے رمضان المبارک کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے پرائیویٹ سکولز نے موسم گرمیاں کی تعطیلات جون کے دوسرے ہفتے سے کرنے کا مطالبہ کیا تھا ابتدائی طور پر حکومت نے نجی سکولوں کے اس مطالبہ پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *