پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 3 ہزار 271 اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ

  • June 10, 2017 12:53 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیر اعلیِ پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے اشتہار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان اساتذہ کو ڈائریکٹ سلیکشن کے ذریعے سے مستقل بھرتی کیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک ہزار 78 خواتین لیکچرر، 478 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز، 201 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور 31 خواتین پروفیسرز کی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

محکمہ نے 820 مرد لیکچررز، 424 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز، 197 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور 42 مرد پروفیسرز کی بھرتیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ان بھرتیوں کے لیے کالج ٹیچرز انٹرن کو 5 اضافی نمبر دینے کی شرط ختم کر دی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پانچ اضافی نمبرز دینے سے دیگر اہل اُمیدواروں کے ساتھ نا انصافی ہے اس لیے یہ نمبرز ختم کیے جائیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن جلد ہی اخبارات میں ان بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کرے گا۔ ڈائریکٹ سلیکشن میں سرکاری کالجوں کے موجودہ اساتذہ بھِی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *