پنجاب حکومت کا کالجوں میں 10 ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتیوں‌ کا اعلان

  • October 28, 2018 11:42 am PST
taleemizavia single page

ملتان: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے. پرنسپلز 31 اکتوبر تک یہ فہرستیں اپنے کالج کے نوٹس بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کے پاپند ہوں گے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں‌ کی سمری دو ماہ قبل بھیجی گئی تھی، وزیر اعلیٰ نے مشروط طور پر اس سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سرکاری کالجوں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آخری بار سی ٹی آئی بھرتی ہوں گے، آئندہ سال مستقل بھرتیاں کی جائیں‌گی.

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق کالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں کے لیے خالی نشستوں کی فہرستیں 31 اکتوبر کو آویزاں کی جائیں۔

پرنسپل اساتذہ کی خالی نشستوں کی تفصیلات کالجز کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کرنے کے پاپند ہوں گے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کالج ٹیچرز انٹرن لاہور ڈویژن میں بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعداد گیارہ سو سے زائد ہے.

شیڈول کے مطابق کالج ٹیچرز انٹرنز کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز 5 سے 7 نومبر تک ہوں گے۔ بھرتی ہونے والے امیدواروں کے حتمی نام 12 نومبر کو متعلقہ کالج کے نوٹس بورڈ پرآویزاں ہوں گے۔

کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں 30 ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر 6 مہینے کے لیے ہوں گی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت ایم اے ایم ایس سی سیکنڈ ڈویژن مقرر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.