پانچویں اور آٹھویں کے پرچوں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری
- April 6, 2017 11:43 pm PST
ملتان
پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پانچویں اورآٹھویں جماعت کے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کردیا، طلبا 20 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
پیک کی جانب سے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایک پیپر ری چیک کرانے کی فیس 50 روپے رکھی ہے جبکہ طلبا پیپر ری چیک کرانے کیلئے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
طلباء و طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی درخواستیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں جمع کرائیں۔ طلباء کے پرچوں کی ری چیکنگ متعلقہ اضلاع میں ہی کی جائیں گی اور اس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کرے گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 29 اپریل تک پیپر ری چیک کرنے کے بعد پیک حکام کو آگاہ کرے گی۔پیک ری چیکنگ کی تصدیق کے بعد 6 مئی کو بچوں کو رزلٹ جاری کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تصدیق شدہ رزلٹ 15 مئی تک گزٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔