جعلسازی کی روک تھام، پنجاب میں درسی کتب کی فرنچائزز بنیں گی

  • December 29, 2018 12:58 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی جعلسازی اور غیر قانونی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اردو بازار کے عام دکانداروں کو کتابیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی صرف بورڈ کی منظور شدہ فرنچائزز پر ہی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ٹیکسٹ لاہور سمیت صوبے بھر میں فرنچائز کھولے گا۔

تحصیل کی سطح پر فرنچائز کھولنے کیلئے بورڈ بک سیلر اور کاروباری افراد کو لائسنس جاری کرے گا۔ تحصیل کی سطح پر صرف ایک ہول سیل کی فرنچائز کھولنے کی اجازت ہوگی۔ درسی کتب کی فروخت کیلئے لاہور میں بورڈ کی چار فرنچائز کھولی جائیں گی۔

فرنچائز کے علاوہ کسی بھی دکان پر بورڈ کی کتابیں فروخت کرنا غیر قانونی تصور ہوگا۔ فرنچائز کے علاوہ دکان پر کتابیں فروخت کرنے پر بورڈ پولیس مقدمات درج کرائے گا۔

بورڈ فرنچائز کو کتابیں فروخت کر کے 75 فیصد ابتدائی قیمت وصول کرے گا۔ رجسٹرڈ ہول سیل فرنچائز پر بورڈ کی منظور شدہ قیمتوں پر کتابیں فروخت ہوں گی۔ فرنچائز پر پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی سردی کتب فروخت ہوں گی۔

اردو بازار کے بک سیلرز اور پبلشرز کو بھی بورڈ کی کتابیں فروخت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ بورڈ نے بک سیلرز اور کاروباری افراد سے پندرہ جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں فرنچائز کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *