پنجاب: کالج ٹیچرزانٹرن کا 8 مہینوں بعد تنخواہوں کا بجٹ منظور

  • April 13, 2017 4:44 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سرکاری کالجوں میں تعینات عارضی اساتذہ کو 8 مہینوں کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات 10 ہزار سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہیں ستمبر 2016ء سے اپریل 2017ء تک کی تنخواہیں دی جائیں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں تعینات کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کا بجٹ منظور کر دیا ہے اور پنجاب کے 721 سرکاری کالجوں کو سی ٹی آئی کی تنخواہوں کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر عارضی تعیناتیوں کے لیے کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کیے گئے تھے جن کی تنخواہوں کی ادائیگی اب کی جائے گی۔

کالج ٹیچرز انٹرن نے آٹھ مہینوں کے دوران جتنی چھٹیاں کی ہیں ان چھٹیوں کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

کالجوں کے پرنسپل تنخواہ سے متعلق تمام تر تفصیلات ڈائریکٹوریٹ کالجز جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔ پنجاب حکومت فی کالج ٹیچرز انٹرن کو تیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کرے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *