پنجاب بار کونسل کے رجسٹرڈ وکلاء کی ڈگریاں جعلی ثابت

  • July 17, 2018 2:04 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: محمد قاسم

جامعہ کراچی نے پنجاب بار کونسل کے تین وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرنے کے بعد انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے جامعہ کراچی کو ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے وکلاء کی ڈگریاں تصدیق کے لیے بھیجیی گئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں تین وکلاء کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں ان وکلاء کا تعلیمی ریکارڈ ہی یونیورسٹی کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھیجی جانے والی ڈگریوں کی تصدیق میں پی بی سی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے جعلی ڈگریوں کے معاملے میں از خود نوٹس لیا تھا اور ملک بھر کی بار کونسلز کو اپنے ممبران کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

ملک کی سب سے بڑی بار کونسل، پنجاب بار کونسل نے 236 وکلاء کی ڈگریاں جامعہ کراچی کو بھجوائی گئی تھیں جن کے پاس کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگریاں تھیں۔ ان وکلاء میں سے تین کی اسناد جعلی ثابت ہوئی ہیں۔ اس میں شیخ فیصل امتیاز ولد محمد امتیاز، فصاحت علی ولد رانا شاہ محمد، اور محبوب اختر ولد سردار محمد خان شامل ہیں۔

سرکاری یونیورسٹیز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بار کونسلز کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے میں دلچسپی نہیں لی جارہی اور یونیورسٹیوں کے پاس جو ڈگریاں تصدیق کے لیے موصول ہوئی ہیں ان کی تصدیق کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.