پنجاب: سرکاری سکولز سے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کا عہدہ ختم

  • March 17, 2017 2:35 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں سے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ محکمہ نے دو ہزار پندرہ میں سکولوں سے یہ عہدہ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا تاہم اس کا اطلاق مکمل طور پر نہیں کیا گیا تھا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب صوبے کے باقی ماندہ گیارہ اضلاع کے سکولز میں موجود ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

ان اضلاع میں سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، جڑانوالہ، قصور، میاں چنوں، ڈی جی خان، جام پور، پھول نگر، اوکاڑہ اور ڈسکہ شامل ہیں۔

سرکاری سکولز میں ڈپٹی ہیڈ ماسٹراور ہیڈ مسٹریس کا عہدہ اعزازی طور پر محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے دیا جاتا تھا جس کے لیے کوئی اعزازیہ بھی مختص نہیں تھا۔

سرکاری سکولوں میں ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری 17 ویں گریڈ کے اُستاد کو سونپی جاتی تھی اور اب یہ عہدہ ختم ہونے سے سکول ہیڈ ماسٹر اپنی غیر موجودگی میں کسی بھی سینئر اُستاد کو عارضی طور پر قائمقام ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *