پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں نے امتحانات ملتوی کر دیے

  • November 26, 2017 2:22 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب میں بڑھتے ہنگامی حالات کے پیش نظر سرکاری یونیورسٹیوں نے اپنے شیڈول کے مطابق ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری یونیورسٹیز کے تحت ستائیس اور اٹھائیس نومبر کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے جبکہ امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، جی سی یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے امتحانات ملتوی کیے ہیں۔

صوبے کی دیگر سرکاری جامعات نے بھی اپنے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹی سے ان امتحانات سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور راستوں کی بندش کے باعث یونیورسٹیوں نے امتحانات کو ملتوی کیا ہے تاکہ طلباء کو پریشانی کا سامنا نہ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *