پی ایس ایل: لاہور کے 21 تعلیمی ادارے گیارہ بجے بند کرنے کا حکم
- March 19, 2018 11:18 pm PST
لاہور
پاکستان سپُر لیگ کے دو میچز قذافی اسٹڈیم لاہور میں ہونے کے باعث اسٹڈیم کے ارد گرد واقع تعلیمی اداروں کے شیڈول کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان اداروں میں سرکاری سکولز، کالجز اور پرائیویٹ سکولز بھی شامل ہیں۔
محکمہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صبح نو بجے طلباء کو چھٹی دے دیں اور یہ حکم منگل اور بُدھ کے روز نافذ العمل ہوگا۔
ان سکولوں میں دار ارقم سکول کلمہ چوک، بیکن ہاؤس سکول سسٹم کلمہ چوک، الائیڈ سکول کلمہ چوک، ایڈین روز سکول کلمہ چوک، حرا ماڈل ہائی سکول گارڈن ٹاؤن، لاریٹ سکول گارڈن ٹاؤن، امریکن لائسٹیف سکول گارڈن ٹاؤن، اقراۃ الطفال سکول گارڈن ٹاؤن شامل ہیں۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکول جیون حانہ گارڈن ٹاؤن، سٹی ڈسٹرکٹ گرلز پرائمری سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپال نگر، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوپال نگر، یونیک سکول سسٹم مسلم ٹاؤن، سٹی سکول سسٹم مسلم ٹاؤن، سٹی سکول سسٹم فالکن، سینٹ میری سکول بھابھرا بھی دو روز کے لیے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
ایجوکیٹر سکول ماڈل ٹاؤن، سٹی سکول گلبرگ، سٹی ڈسٹرکٹ سکول بھابھرا، سلامت ایلیمنٹری سکول قذافی اسٹڈیم اور لاس اینجلز مونٹیسوری اکیڈمی سنٹر پوائنٹ بھی منگل اور بُدھ کے روز صبح گیارہ بجے بند کر دیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور بورڈ نے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں قائم میڑک کا امتحانی مرکز بھی ختم کر دیا ہے اور اس امتحانی مرکز میں پرچے دینے والے طلباء اب لارنس روڈ امتحانی مرکز میں پرچے دیں گے۔