پختونخوا: نجی میڈیکل کالجوں میں 150 داخلوں کی منظوری

  • January 9, 2019 1:38 pm PST
taleemizavia single page

پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) پشاور کے زیر اہتما م صوبے کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجوں میں جاری داخلوں کے سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پشاور کے دومیڈیکل کالجوں کو داخلے کرنے کی منظوری دے دی ہے.

کبیر میڈیکل کالجوں کوایک سو اور پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آبادکو50 اضافی نشستوں پر داخلوں کی منظوری دے دی،یہ منظوری پی ایم ڈی سی کے صدر جسٹس(ر) میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں ہونے والے اجلا س میں دی گئی ۔

پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں دونوں کالجز کی مجموعی ڈیڑھ سونشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان اضافی نشستوں پر نئی میرٹ لسٹ کے علاوہ وہ طلباء وطالبات بھی شفٹنگ کر سکتے ہیں جن کو میرٹ کی بنیا دپر پہلے ہی صوبے کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے مل چکے ہیں۔

کے ایم یو کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق نئی اضافی نشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پردوسری پلیسمنٹ اورشفٹنگ یکم جنوری 2019 کو کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *