پنجاب: چار سرکاری کالجوں کے پرنسپل بے ضابطگیوں پر معطل
- August 30, 2017 12:35 am PST
لاہور
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھکر کے چار سرکاری کالجوں کو عہدوں سے ہٹا کر فوری طور پر محکمہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بھکر کے گورنمنٹ ڈگری کالج دُلیوالا کے پرنسپل محمد اشرف، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن دریا خان بھکر کی پرنسپل سائرہ ممتاز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر کے پرنسپل نعیم حیدر شہنوئی اور گورنمنٹ کالج فار ویمن مانکرہ بھکر کی پرنسپل زیبا یاسمین کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
دُلیوالا میں لیکچرر محمد عبد اللہ، دریا خان میں لیکچررفرزانہ یاسمین، پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر میں اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد ساجد اور مانکرہ میں لیکچرر بنیش شکور کو پرنسپل کا چارج دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ کالجوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں اور گھپلے کیے گئے ہیں اور میرٹ کے برعکس ملازمین کی بھرتیاں کی گئی ہیں جس پر کالجوں کے پرنسپلز کو معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ کالجز کے پرنسپل کے خلاف تحریری طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کو درخواستیں موصول ہوئیں اور ابتدائی انکوائری کے بعد پرنسپلز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حقاءق جاننا ضروي هے.انکواءري أفسر. بهي ثو رشو ت. خور هو. سكتے ہين.