سرکاری کالج کی خاتون پرنسپل شجر کاری کے دوران جاں بحق

  • August 27, 2019 1:28 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

گورنمنٹ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹائون کی پرنسپل شجر کاری مہم کے دوران جاں بحق ہوگئیں.

19 ویں گریڈ میں تعینات پرنسپل کالج مس نیلوفر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کالج میں شجر کاری کی تیاریوں میں مصروف تھیں کہ انھیں اچانک دل کا دورہ پڑا، اس موقع پر وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق بھی موجود تھے.

پرنسپل کالج کی اچانک وفات پر شجر کاری مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے. مس نیلوفر مذکورہ کالج میں 9 سال سے پرنسپل کے عہدے پر تعینات تھیں جب کہ اس سے قبل وہ گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف رنگ محل لاہور میں پانچ سال تک بطور اُستاد تعینات رہی ہیں.

وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے اس موقع پر کہا کہ پرنسپل کی اچانک موت پر انھیں گہرا رنج و دُکھ ہے، خصوصی تعلیم کے فروغ میں مس نیلوفر کی انتہائی اہم خدمات ہیں.

ہلکے سبز رنگ کے کپڑے پہنے مس نیلوفر کی یہ آخری تصویر ہے جو کالج میں پودا لگانے کے دوران لی گئی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *