وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کا پہلا مرحلہ 31دسمبر تک مکمل ہو گا

  • October 26, 2017 10:09 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو، کیڈ کے مشیر تعلیم علی رضا اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 31دسمبر تک تعمیراتی کام کا یہ مرحلہ مکمل کر لیا جائیگا۔ 422سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ہدایت کی کہ سکولوں میں تعمیراتی کام کی وزارتی سطح پر مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔

پائلٹ پراجیکٹ میں 22سکولوں کیلئے نئی بسوں کی فراہمی، نئے کلاس روم، واش روم بلاکس، پینے کے پانی کے کولر اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جن میں 200سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر، لیبارٹریوں اور لائبریریوں کا قیام، واش رومز، نئے فرنیچر کی فراہمی، بیرونی دیواروں کی اونچائی میں اضافہ سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *