ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بورڈز امتحان منسوخی کا مطالبہ کر دیا

  • July 6, 2021 8:30 pm PST
taleemizavia single page

تعلیمی زاویہ، اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نواز کی جانب سے چھ ایم این ایز نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود قومی اسمبلی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق طلباء و اساتذہ کے تحفظات پر بات کریں۔

مسلم لیگ نواز نے موقف اپنایا ہے کہ نصاب کا احاطہ کیے بغیر اور اساتذہ و طلباء کی مشاورت کے بغیر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے، موجودہ صورت حال میں اس امتحان سے لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے۔

مسلم لیگ نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اسمبلی میں آکر اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے پر مناسب جواب دیں۔

اس نوٹس پر مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طلباء کو نصاب پڑھائے بغیر امتحانات میں زبردستی دھکیلا جارہا ہے اور ہم طلباء کی آواز کو قومی اسمبلی میں اُٹھائیں گے۔ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہٹ دھرمی چھوڑے اور پاکستان کے نوجوانوں کے مستقل سے نہ کھیلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.