وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جُنید صفدر کی برطانیہ سے گریجویشن مکمل
- June 22, 2017 12:09 pm PST
ویب ڈیسک
وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے محمد جُنید صفدر نے برطانیہ کے ٹریویلین کالج سے سیاسیات کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ اُنہوں نے یہ ڈگری فرسٹ ڈویژن میں حاصل کی ہے۔
جُنید صفدر نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور اُنہوں نے ایچی سن کالج سے او لیول اور اے لیول کی ڈگری حاصل کی۔
جس کے بعد وہ بی ایس آنرز ان گورنمنٹ اینڈ پالیٹکس کی ڈگری کرنے کے لیے برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی چلے گئے۔
اُنہوں نے 22 سال کی عمر میں بی ایس آنرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔
جُنید صفدر اس وقت اپنے نانا وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب ہیں جہاں وہ اپنی ڈگری مکمل ہونے کی خوشی میں عمرہ کی ادائیگی بھی کر چُکے ہیں۔
جُنید صفدر نے اپنی ڈگری مکمل ہونے پر رزلٹ کارڈ اور والدہ مریم نواز کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جنید صفدر اب پاکستان آئیں گے اور مستقبل میں یہاں کی عملی سیاست میں بھی حصہ لیں گے۔