ایک سال بعد پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے 8 ممبران کی تعیناتی
- September 4, 2019 12:32 pm PST
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ممبران کی خالی نشستوں پر تقرریاں کر دی ہیں.
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایم پی اے ساجد احمد اعوان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیاء لاہور میاں عمران مسعود، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ممبر تعینات کیا ہے.
پروفیسر لمز ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، سابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد آفتاب، سابق پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور نوازش عطاء اللہ، چیئرمین مدینہ فائونڈیشن میاں محمد حنیف کو کمیشن کو ممبر تعینات کیا گیا ہے.
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن گزشتہ ایک سال سے کمیشن کے ممبران نہ ہونے کی بناء پر غیر فعال تھا. محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ممبران کو چار سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے.