کمیشن کی نا اہلی: پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیٹیشن میں بے ضابطگیاں

  • June 22, 2019 6:52 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں یونیورسٹیوں کی ایکریڈیٹیشن میں بے ضابطگیوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی گئی ، تحریک التواءمسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیاہے کہ ڈی جی ہیومین ریسورسز، ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا 8ماہ سے خالی عہدہ از خود استعمال کررہی ہیں۔

نجی جامعات کے سب کیمپسز کےلئے غیر قانونی طور پر سب کمیٹیوں کا قیام اور ان کے وزٹ کرنا ان کا معمول بن چکا ہےجبکہ قواعد و ضوابط کے برعکس ایچ ای ڈی کے ساتھ اس سلسلے میں خط و کتابت بھی شروع کردی ہے۔

تحریک التوا کے متن میں مزید کہا گیاہے کہ ڈی جی ایکریڈیٹیشن کے عہدے پر تعیناتی یا اضافی چارج دینے کی مجاز اتھارٹی چیئر مین یا چیف آپریٹنگ آفیسر ہے۔ اتھارٹی چیئر مین اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے بھی خالی ہیں۔

ان دونوں عہدں کی عدم موجودگی میں ڈی جی ہیومین ریسورسز نے ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا چارج از خود سنبھال لیا ہے اورمتعدداداروں کی ایکریڈیٹیشن بھی جاری کردی ہےجن میں نئی جامعات اور نئے کیمپس بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *